سائیں ظہورنوجوانوں کیلئے تربیت گاہ کی حیثیت رکھتے ہیں،ثمن رائے

سائیں ظہورنوجوانوں کیلئے تربیت گاہ کی حیثیت رکھتے ہیں،ثمن رائے

  

لاہور(فلم رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہو ر آرٹس کونسل الحمر ا ء ثمن رائے نے کہا ہے کہ معروف فوک گلوکار سائیں ظہور کا شمار ان گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی تمام زندگی اعلی اور معیاری موسیقی کے فرو غ میں صر ف کر دی،وہ دنیا میں پاکستان کی پہچان،نوجوانوں کے لئے تربیت گاہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الحمرا میں عالمی شہرت یافتہ فوک گلوکار سائیں ظہور کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ سائیں ظہور ہماری موسیقی کا اہم حوالہ اور قیمتی اثاثہ ہیں،نامور گلوکار نے ہماری ان اقدار کو اپنی موسیقی میں اجاگر کیا جو سماجی عظمت کی پیامبر ہیں،معروف گلوکار کی خدمات قابل فخر ہیں آئندہ بھی ان کی گائیکی سے استفادہ کرتے رہیں گے۔سائیں ظہور نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء موسیقی کے فروغ کیلئے اہم پلیٹ فارم،خوبصورت یادیں وابستہ ہیں،پاکستانی عوام زندہ دل ہے جب بھی الحمراء میں گایا عوام نے بہت پیار دیا۔ انھوں نے الحمرا میں تعینات ہونے والی نئی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مزید براں لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے کی زیر صدارت مختلف امور کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 16ویں ینگ آرٹسٹ نمائش میں 10اعلیٰ فن پاروں کے انتخاب کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی میں ملک نامورآرٹسٹ ڈاکٹر راحت نوید مسعود،قدوس مرزا اور ایم نعیم شامل ہونگے۔اجلاس میں ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے بتایاکہ 16ویں ینگ آرٹسٹ نمائش میں اعلیٰ پوزپشن حاصل کرنے والے آرٹسٹوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

،جس میں پہلی 10پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹوں کو 10,10ہزار روپے نقد انعام،شیلڈ اور تعریفی اسناددی جائیں گی۔اجلاس میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ منیٰ ہارون،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نوید ودیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید :

کلچر -