کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے ہر شخص پریشان ہے،ہانی

  کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے ہر شخص پریشان ہے،ہانی

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ ہانی بلوچ نے کہاکہکرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں مسلسل پریشانی بڑھ رہی ہے۔میں لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنے آپ کو گھروں تک محدود کرلیں اسی میں ان کی بھلائی ہے۔ مجھے مصنوعی چیزیں اچھی نہیں لگتیں اس لئے میں اپنے کردار کو بھی حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتی ہوں۔ انہوں نے کہا خوش رہتی ہوں اورخوش رہنے والے لوگ بھی بیحد پسند ہیں،کسی بھی کردار کو نبھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار کرتی ہوں۔

اور کوشش ہوتی ہے کہ اس میں حقیقت کا رنگ نمایاں ہونا چاہیے۔ہانی بلوچ نے کہا ہے کہ فلم ”دہلی گیٹ“میں ایک منفرد اور اچھوتے کردار میں نظر آؤں گی اس فلم کے ایک ایک سین پر ڈائریکٹر ندیم چیمہ بہت محنت کررہے ہیں۔ ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور ہمیشہ پہلی ترجیح ٹی وی کی سکرین ہوتی ہے لیکن اچھی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرور غور کروں گی۔

مزید :

کلچر -