شہید بے نظیر بھٹو سے بچپن سے دلی لگاؤ ہے،سعیدہ امتیاز
لاہور(فلم رپورٹر)ٹاپ ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا گانا مکمل کرلیا جس کو ریلیز کردیا گیا۔اس گانے کو گذشتہ روز بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا ہے۔ سعیدہ امتیاز کا کہنا تھا کہ بطور گلوکارہ اپنے پہلے ویڈیو سونگ کے ذریعے انہوں نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔
یک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو سے بچپن سے دلی لگاؤہے وہ میری رول ماڈل ہیں۔اس موقع پرسعیدہ امتیاز نے گانے کا پوسٹر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس گانے کے ذریعے کس طرح لاک ڈاؤن کو کار آمد بنایا۔سعیدہ امتیازنے مذید کہاکہ مشکل کے ان دنوں میں یہ پراجیکٹ چند محدود لوگوں کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ گانے کا ٹائٹل”وہ لڑکی بے نظیر تھی”ہے جس کے شاعر زوہیب بٹ جبکہ اس کا میوزک ولی حامد علی خان نے تیار کیا ہے۔