قاصدعلی خان کا نیا ویڈیو”خواب ستاون تیرے“ مکمل 

قاصدعلی خان کا نیا ویڈیو”خواب ستاون تیرے“ مکمل 

  

لاہور(فلم شوبزرپورٹر)گجرات سے تعلق رکھنے والے فوک گلوکار قاصدعلی خان کا نیا ویڈیوسونگ”خواب ستاون تیرے“ مکمل کر لیا گیا۔ اس گانے کی ویڈیوریکارڈنگ گذشتہ روزمکمل کی گئی جس کی ویڈیوڈائریکشن نوید چوہدری نے دی جبکہ اس کے ڈی اوپی محمدموسیٰ تھے۔اس گانے کا میوزک زاہدعلی مورتی نے ترتیب دیاہے اس ویڈیومیں قاصدعلی کے ہمراہ وفاشہزادی نے ماڈلنگ کی ہے اس گانے کو جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائے گا اور امید ہے کہ اس کو سننے والے بہت زیادہ پسند کریں گے اور یہ مقبولیت حاصل کریگا۔

مزید :

کلچر -