قوم نے بڑی سے بڑی آفت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،ذویا قاضی

 قوم نے بڑی سے بڑی آفت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،ذویا قاضی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ ذویا قاضی نے کہا ہے کہ پاکستانی لوگ بہت باہمت ہیں وہ جلد کرونا وائرس کوشکست دے دیں گے۔ ماضی گواہ ہے کہ قوم نے بڑی سے بڑی آفت اور پریشانی کا مقابلہ بہادری سے کیا ہے۔ہمارے فنکاروں نے اپنے فن سے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے،ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت اور ورسٹائل ہیں پوری قوم کو اپنے فنکاروں پر فخر کرنا چاہیے۔ذویا قاضی نے کہا کہ دنیا کے بدلتے حالات میں ہر کسی کو اپنے اندر برداشت پیدا کر نا ہوگی کیونکہ جہاں برداشت ختم ہو جائے وہاں معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں اور پاکستان میں بھی برداشت کا کلچر ختم ہو تا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دورحاضر کی تمام ٹی وی کمرشلزمیں بھارتی فنکاروں کو کاسٹ کیا جارہا ہے اوراپنے فنکاروں کو نذر انداز کیا جارہا ہے اور اس اقدام سے پاکستانی فنکاروں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔ذویا قاضی نے کہا ہے کہ عدم برداشت کا معاشرے کی تباہی میں اہم کردار ہے لوگ اپنی سوچ کے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہو تے جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں لوگ اپنی سوچ کے خلاف ایک بھی الفاظ سننے کو تیار نہیں ہو تے اور صرف خود کو ٹھیک اور باقی کو غلط سمجھتے ہیں۔ 

مزید :

کلچر -