نرمل رائے کی اپنی کمپوزیشن پر نیاگانا”دل چلا“ ریلیز 

نرمل رائے کی اپنی کمپوزیشن پر نیاگانا”دل چلا“ ریلیز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ نرمل رائے نے اپنی کمپوزیشن پر تیار کردہ ویڈیوسونگ”دل چلا“ ریلیز کردیا۔ اس ویڈیوسونگ کوگذشتہ دنوں علی ظفر کے Lightingale Records نے اپنے یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا تھا جس نے سوشل میڈیاپر دھوم مچائی ہوئی ہے اس گانے کی شاعری شکیل سہیل کی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن زین عرفان نے دی ہے۔ نرمل رائے نے بتایاکہ اس گانے کی کمپوزیشن ان کی اپنی ہے جسے بے حد پسندکیا جارہاہے۔نرمل رائے کا کہنا تھا کہ اس گانے کا میوزک،شاعری اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں بہت سراہی جارہی ہے۔

مزید :

کلچر -