دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا ئیگا: مصباح الحق

دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا ئیگا: مصباح الحق

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لئے کھلاڑیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گااور ہر ممکن کوشش ہوگی کہ کھلاڑی اس ایونٹ میں مکمل صحت یابی کے ساتھ شرکت کریں کھیل کی اہمیت اپنی جگہ مگر اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کرنے کا مقصد یہ ہی ہے کہ ان کی حفاظت کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ دورہ انگلینڈ کھلاڑیوں کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور پوری قوم کی نظریں اس سیریز پر مرکوز ہے امید ہے کہ کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے کھلاڑیوں کو سیریز سے کافی عرصہ قبل بھیجنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ وہاں پر ایڈجسٹ ہوسکیں کیونکہ یہاں اور وہاں کے موسم میں بہت فرق ہے کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس کے لئے ان کا وہاں ایڈجسٹ ہونا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری رہے گا اورجو کھلاڑی ٹیسٹ کلیئر کریں گے وہ ہی اس دورہ کا حصہ بنیں گے جبکہ انگلینڈ پہنچ کر بھی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ جاری رہیگا تاکہ ان کی صحت کو جانچا جاسکے مصباح الحق نے مزید کہا کہ یونس خان کو جو ذمہ داری سونپی گئی ہے امید ہے کہ وہ اس کو احسن طریقہ سے سر انجام دیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -