کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنا اچھی خبر نہیں، سابق کرکٹرز

  کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنا اچھی خبر نہیں، سابق کرکٹرز

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان کرکٹ ٹیم ابھی دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ ہوئی بھی نہیں اور بڑی تعداد میں کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جو اچھی خبر نہیں ہے ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے کیا انہوں نے کہاکہ بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے سے دورہ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف،عبدالرزاق،سکندر بخت،محمد وسیم،باسط علی اور راشد لطیف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دورہ انگلینڈ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے اور اس سے قبل کھلاڑیوں کے لئے گئے ٹیسٹ میں بیشتر کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہونا اچھی بات نہیں ہے اس طرح سے جو ٹیم کھیلنے کے لئے جائے گی اس کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لینا اچھی بات ہے مگر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنا اچھی خبر نہیں ہے سابق کرکٹرز نے مزید کہا کہ ابھی مزید ٹیسٹ ہونا باقی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کا کیا رزلٹ آتا ہے اس دورہ میں پاکستان کی ایک بھرپور ٹیم کو شرکت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہاں پر مضبوط ٹیم سے کھلاڑی اچھا مقابلہ کرسکیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -