انگلش بورڈ نے سیریز کے حوالے سے شک و شبہات مسترد کردئیے

انگلش بورڈ نے سیریز کے حوالے سے شک و شبہات مسترد کردئیے

  

لندن(نیٹ نیوز) انگلینڈکرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر برطانوی میڈیا کی جانب سے سیریز کے حوالے سے پیدا کیے جانے والے شکوک و شبہات کو مسترد کردیا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلیجائلز نے دورہ پاکستان پر تمام شکوک مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرپاکستان کے دورے کو کوئی خطرہ نہیں۔ایشلیجائلز نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی سیریز پر بھی صورتحال غیر یقینی ہے، ابھی پاکستان کے ٹیسٹ میچزبہت دور ہیں اور فی الحال سیریز پر کوئی شکوک شبہات نہیں۔پاکستان کی سیریز سے انگلینڈ کرکٹ بورڈکو 80 ملین پاؤنڈز آمدنی ہوگی۔

اور انگلش بورڈ اس موقع کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے حتی الامکان کوشش کر رہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -