ٹی ٹوئنٹی ویمنز ورلڈ کپ سب سے زیادہ دیکھا جانیوالاٹورنامنٹ
دبئی(یواین پی)آئی سی سی کا دعویٰ ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی ویمنز ورلڈ کپ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایونٹ تھاجس کی وڈیو گورننگ باڈی کے ڈیجیٹل چینلز پر ایک ارب سے زائد افراد نے دیکھی جو دو ہزار اٹھارہ کے ایونٹ کے مقابلے میں بیس مرتبہ زائد ویورشپ ہے جو کہ ویمنز کرکٹ کیلئے ایک نیا ریکارڈ بھی بن چکا ہے اور لگتا ہے کہ مستقبل قریب میں اس کا ریکارڈنہیں ٹوٹے گا اس ایونٹ میں شائقین کی ایک بہت بڑ ی تعدادنے دلچسپی لی تھی جبکہ اس حوالے سے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویمنز ایونٹ نے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے۔