لینڈ مافیا اور گرانفروشوں کیخلاف آپریشن، 14عمارتیں مسمار، 20افراد گرفتار
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات اور گرانفرشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے پولیس اور انفورسمنٹ سکواڈ کے ہمراہ سبزہ زار،ملتان روڈ اور سمن آبادمیں غیر قانونی تعمیرات کے خلا ف کارروائی کرکے 14عمارتیں مسمار اورچارسربمہر کردیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے چینی کی مقرر کردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ346 انسپکشنز کی گئیں اور56 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور20 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیاجبکہ20 افراد کو حراست میں لیا گیا اور57ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی نگرانی میں تحصیل شالیمار میں تجاوزات کے خلاف فالو آپ آپریشن جاری ہے۔ شالیمار لنک روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا گیا اور عارضی طور پر قائم تجاوزات کو ہٹایا گیا01 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔علاوہ ازیں مسلم کالونی سکھ نہر سے 07 مویشیوں کا انخلاء کیا گیا اور حویلی کو سیل کر دیا گیا08 انکروچرز کو نوٹسز/وارننگ بھی جاری کی گئی.انہوں نے کہا کہ02 اینٹی انکروچمنٹ کیمپس بھی لگا دئیے گئے۔
ہیں اور ایک جی ٹی روڈ ہراں والا بازار اور دوسرا جی ٹی شالیمار گارڈن میں روڈ پر لگائے گئے ہیں۔