ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے،سمیرا کومل

ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے،سمیرا کومل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)لاہور میں جاری شدہ اور زیر التواء منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور میں جاری شدہ اور زیر التواء منصوبوں کو فی الفور مکمل کیا جائے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔دوسری جانب ایل ڈی اے اور واسا نے شہر میں دو مقامات پر گہری کھدائیاں کر دیں ہیں۔تیز بارشوں میں ان منصوبوں میں پانی جمع ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

منصوبوں میں التوا کا اندیشہ بھی بڑھ گیا۔حاجی کیمپ ڈرین کو بچھانے کے لیے مال روڈ پر واسا نے 10 میٹر سے زائد گہری کھدائی کا کام رواں ماہ ہی شروع کیا۔ اسی طرح فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے پر پائلنگ کے لیے کھدائیاں کر دی گئیں،اگر پانی بھر گیا تومنصوبہ 90 دن کی ڈیڈ لائن میں مکمل نہ ہونے کا اندیشہ پڑ گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -