کورونا کے مکمل خاتمے تک سکول بند رکھے جائیں، پی ایم اے

کورونا کے مکمل خاتمے تک سکول بند رکھے جائیں، پی ایم اے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ملک بھر میں تقریباً3600کے قریب اموات اور تقریبا ایک لاکھ چھیاسی ہزار کے قریب اس مہک وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان مشکل حالات میں اسکول،کالجوں اور یونیورسٹیوں کو کھولنا انتہائی غیر دانشمندانہ حرکت ہے،کیونکہ اس وقت ہسپتالوں میں مریضوں کے بیڈز اور وینٹی لیٹرز بھی کم پڑ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگراسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں کو کھولا گیا تواس مہلک وباء سے بچوں سمیت خاندان کے خاندان متاثر ہونگے کیونکہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ایس او پیز پرعمل درآمد نہیں ہوسکے گا،۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور وبا کے خاتمے تک یونیورسٹیوں، کالجوں اوراسکولوں کو بند رکھا جائے، تاکہ عوام کرونا وائرس جیسی مہلک وباء سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -