حکومت چینی اور آٹا چوروں کے احتساب میں ناکام ہے،سیف الملوک کھوکھر

حکومت چینی اور آٹا چوروں کے احتساب میں ناکام ہے،سیف الملوک کھوکھر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما و ممبر صوبا ئی اسمبلی ملک سیف الملو ک کھو کھر نے کہا ہے کہ حکو مت ابھی تک چینی آٹا چوروں کا احتساب کر نے میں نا کام ہے۔ دوسری جانب عوام کے لئے آٹا نا یا ب کر دیا گیا ہے دوائیاں عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں کرونا کے وار جا ری ہیں حکو مت خدارا ہو ش کے ناخن لے غریب اور بے بس عوام کی بددعا وں سے ڈرے۔حکو مت اپنی بے وقوفیوں اور عوام دشمن پا لیسیوں کی وجہ سے عوام کے سا منے بے نقاب ہو چکی ہے بہت جلد حکومت کے حواری ہی حکومت کو لے ڈوبیں گے۔رہنما مسلم لیگ ن ملک سیف نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکو مت میں اس ملک کو ترقی کی جانب گا مزن کیا تھا آج یہ ملک اس نا عاقبت اند یش حکو مت کے ہا تھوں زوال پذیری کا شکا ر ہو رہا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ہمارے دور میں آٹا چینی،پیٹرول سمیت ضروریا ت زند گی کی تما م اشیا ء کے نرخ کنٹرول میں تھے اور ہر ایک کی کو دستیا ب تھے لیکن اب حکو مت نے عوام پرمہنگا ئی کا اس قدر بو جھ ڈال دیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -