اشرف جلالی کا سیدہ کائنات کو خطا پر کہنا سراسر گستاخی ہے،پیر منور حسین جماعتی

اشرف جلالی کا سیدہ کائنات کو خطا پر کہنا سراسر گستاخی ہے،پیر منور حسین ...

  

لاہور (پ ر) سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے سمندری میں حاجی محمدرفیق جماعتی کے ختم چہلم کے موقع پر ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ جلالی صاحب، سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کے بارے میں پچھلے چودہ سو سال سے اہل بیت کا یہی موقف چلا آ رہا ہے کہ وہ ”محفوظ عن الخطاء“ ہیں۔ سیدہ بی بی پاک سلام اللہ علیہا خطا پر تھیں نہ ہی سیدنا صدیق اکبرؓ بلکہ دونوں ہی حق پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف آصف جلالی کا سیدہ کائنات کو خطا پر کہنا سراسر گستاخی اور بے ادبی ہے، اْن کا یہ جملہ مذہبی انتہاپسندی اور دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے جس سے پوری دْنیا کے مسلمانوں، اہلسنّت والجماعت اور بالخصوص سادات فاطمیہ کے دِلوں کو زخمی کر گیا۔آصف جلالی مناظرے اور مباحثوں کا چیلنج کر رہے ہیں جبکہ مناظرے اور مباحثے کسی بھی صورت سیدہ بی بی پاک سلام اللہ علیہا کی شان کے لائق نہیں لہٰذا اگر اشرف آصف جلالی کو اتنا ہی علمی زعم ہے تو پھر مناظروں اور مباحثوں کو چھوڑیں اور آئیں مباہلہ کرتے ہیں جو نص قطعی سے ثابت ہے اور سادات کی شان کے بھی لائق ہے تاکہ اْمت کو اس تفریق سے بچایا جا سکے۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید علی حیدر حسین شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ دائم الحضوری اور جانشین حضور نجم الملت پیر سید علی حیدر حسین شاہ کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام و مشائخ عظام بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -