ایس ایم ایز کو نظر انداز کرنے سے ملک ترقی نہیں کریگا،فدا حسین

ایس ایم ایز کو نظر انداز کرنے سے ملک ترقی نہیں کریگا،فدا حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فدا حسین نے کہا ہے کہ ایس ایم ایز کو نظر انداز کرنے سے ملک کبھی ترقی نہیں کرے گا،جاپان،جنوبی کوریا،چین،سنگا پور اور دیگر درجنوں ممالک نے ای ایم ای کے شعبہ کو توجہ دے کر ترقی دی ہے مگر پاکستان میں صورتحال مختلف۔ انہوں نے کہا کہ،بینکوں کے عدم تعاون کی وجہ سے چھوٹے کاروبار کے لئے جاری کردہ ری فنانس سکیم ناکام ہو رہی ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔