مذہبی رہنماؤں کا مولانا پیر عزیزالرحمن ہزاروی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مذہبی رہنماؤں کا مولانا پیر عزیزالرحمن ہزاروی کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

لاہور(پ ر)ملک کی مختلف دینی شخصیات نے عظیم روحانی بزرگ مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولاعلیم الدین شاکر،پیرر ضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز، قاری ظہورالحق، قاری محمداقبال،جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، مولانا محمد یوسف،مولانا فضل علی حقانی،مولانا سائیں عبد القیوم ہالیجوی،حاجی اکرم خان درانی، حافظ حسین احمد،محمد اسلم غوری،حاجی شمس الرحمن شمسی،مولانا عطاء الرحمن،مولانا رڈاکٹر عتیق الرحمن۔مولانا فضل الرحمن درخواستی،مولانا راشد محمود سومرو،مولانا عبد الواسع،مولانا صفی اللہ،مولانا خلیل الرحمن درخواستی،محمد اقبال اعوان نے کہاکہ مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے انہوں نے ساری زندگی لوگوں کے عقائد کی اصلا ح اور سنتوں پھیلانے میں گذاری انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور دین اسلام کے دفاع کے لیئے پیر عزیز الرحمن ہزاروی ہر وقت مصروف عمل رہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -