زرداری اور شریف خاندان صرفبڑھکیں لگا رہا ہے،اعجا ز چودھری

زرداری اور شریف خاندان صرفبڑھکیں لگا رہا ہے،اعجا ز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ آصف زرداری اور شریف خاندان صرف بڑھکیں لگا رہے ہیں، پاکستان نے نہیں بلکہ زردار ی اور شریف خاندانوں نے صرف ترقی کی ہے، عوام کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے ذریعے لوٹ کر باہر لے گئے، رونا دھونا ان کے حواریوں کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے، شہباز عرف ٹی ٹی شریف نے پنجاب کی عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا۔

،ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنی قیادتوں کی کرپشن کو بچانے کے لئے تمام جمہوری اقتدار کو پامال کررہی ہے،۔

کورونا پر سیاست کرنے والی اپوزیشن کو شرم آنی چاہئے یہ وقت سیاست کا نہیں عوام کی خدمت کا ہے، انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں شہادت پانے والے قوم کا فخر ہیں، بھارت چین سے بدترین شکست کے بعد اپنی خفت کو مٹانے کے لئے لائن آف کنٹرول پر جارحیت اور پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اگر بھارت اوچھی حرکت کی تو اسے ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -