حکومت رچنا کالج چلانے کی ذمہ داری اٹھائے،ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان

  حکومت رچنا کالج چلانے کی ذمہ داری اٹھائے،ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان

  

لاہور (پ ر)ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی کے صدر ڈاکٹر فہیم گوہراعوان نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وعدے کے مطابق رچنا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گو جرنوالہ کی ذمہ داری خود اٹھائے۔یوای ٹی اس کالج کا مالی بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتی۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر فہیم گوہراعوان نے کہا کہ یوای ٹی پہلے ہی شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ رچنا کالج کا مالی بوجھ2003سے برداشت کررہے ہیں۔ اب ہم میں مزید سکت نہیں رہی۔پنجاب حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کے لیے یوای ٹی کو فنڈز دے گی مگر آج تک ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔، کالج کے ملازمین کی اگست کی تنخواہوں کا انتظام پنجاب حکومت خود کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -