فصلیں کاٹنے کے باوجود عوام کو گندم اور آٹا نہیں مل رہا،پرویز ملک

فصلیں کاٹنے کے باوجود عوام کو گندم اور آٹا نہیں مل رہا،پرویز ملک

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ گندم کی فصل کاٹنے کے باوجود گندم اور آٹا نہیں مل رہاچار سو دس روپے کا پانچ کلو آٹا مل رہاہے،شوکت خانم کا کورونا ٹیسٹ بیس سے بائیس ہزار روپے میں کیاجارہاہے ٹائیفائیڈ اور کورونا سمیت متعدد بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں دوائیاں تین سے چار گنا قیمت پر بھی نہیں مل رہیں پانچ ہزار والا کورونا کا ٹیسٹ پرائیویٹ ہسپتال اپنی مرضی سے لے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -