حکومت نے56ارب کا ٹیکس ریلیف دے کر تاریخ رقم کی،ثانیہ کامران
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر و ایم پی اے ثانیہ کامران نے بجٹ بحث اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف فراہم کرکے ایک تاریخ رقم کردی ہے، بجٹ میں کمزور طبقے کے تحفظ یقینی بنانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے، اپوزیشن بلاجواز تنقید کررہی ہے، کیونکہ ان کے پاس جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں بچا
، ماضی کی حکومتوں نے صرف کھوکھلے نعرے لگائے، پی ٹی آئی کی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، کورونا وباء کی وجہ سے صحت بجٹ پر خصوصی توجہ دی گئی، بجٹ کا 20 فیصد کورونا وباء میں فرنٹ لائن پر لڑنے ہیلتھ ورکرز کے لئے مختص کیا گیا، تعمیرات کی صنعت اور روزگار کو فروغ دینے کے لئے اسٹیمپ ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کردی گئی، کورونا وباء سے متاثرہ 14شعبوں کے لئے سیلز ٹیکس کی شرح کم کر کے 5 فیصد تک کردی گئی، انفیکشن کنٹرول پروگرام کے لئے 94 کروڑ 30 لاکھ مقررکئے گئے، 7 ارب 10 کروڑ خواتین کی ترقی کے لئے مختص کئے گئے