الخدمت فاؤنڈیشن گھر گھر قربانی کا گوشت پہنچائے گی،ذکر اللہ مجاہد

الخدمت فاؤنڈیشن گھر گھر قربانی کا گوشت پہنچائے گی،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (پ ر) سرپرست اعلیٰ و الخدمت فاونڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہالخدمت فاؤنڈیشن اس مشکل وقت میں ریلیف کی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے عید قربان کے موقع پر مستحق خاندانوں تک قربانی کا گوشت ان کے گھروں میں پہنچائے گی اور شہر بھر میں ایک بڑے ریلیف کے کام کو حکومتی ایس او پیز کے مطابق منظم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کورونا قربانی ریلیف اور چرم قربانی مہم کے حوالے سے ہونے والے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا کو تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، شہر کے علاقہ جات کے صدور، کورونا قربانی ریلیف اور چرم قربانی مہم میں لگنے والے کیمپوں کے انچارجز اور ذمہ داران موجود تھے۔ سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے اس موقع پر اہل خیر اور مخیر حضرات سے اپنے مستحق اور غریب بھائیوں کے لیے قربانی عطیات کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی شہر بھر میں گائے کی اجتماعی قربانی کے مرکز قائم کیے جائیں اور حکومت کی جانب سے طے شدہ قوائد و ضوابط کا پورا اہتمام کیا جائے گا اور اسی طرح سے قربانی کی کھالیں شہر بھر میں گذشتہ سال کی طرح ایک منظم انداز میں اکھٹی کی جائیں گی۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اس سال قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے بڑے کیمپوں کی بجائے چھوٹے کیمپ لگائیں جائیں گے تاکہ کسی جگہ پر بھی رش نہ لگے اور کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے شہر بھر میں ویلینٹرز اور کارکنان اس مہم کو ہر سال کی طرح نہایت ہی ڈسپلن اور احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور اپنے مستحق اور ضرورت مند بھائیوں تک قربانی کا گوشت پہنچائیں گے اور شہر بھر میں جاری الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاح و بہبود کے چلنے والے پروجیکٹس کیلئے کھالیں اکٹھی کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -