کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا،رحمت اللہ جاوید
لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین لاہور بزنس فورم اور چھوٹی صنعتوں کے قومی ماہر ایمبسڈر رحمت اللہ جاوید نے کہا ہے کہ تاجر اور صنعت کار محب وطن ہیں اور انہوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی ہر موقعہ پر خدمت کی ہے،کورونا کی وجہ سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا لہذا حکومت سے التجاء ہے کہ صنعتی پالیسیوں کو آسان اور قابل عمل بنا کر صنعتی پہیہ چلنے دیا جائے،ٹیکسوں میں کمی اورکاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرکے ہی بجٹ خسارہ پورا کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4900ارب روپے کوئی رقم نہیں ہے اور حکومت تاجروں اور صنعتکاروں پر اپنا یقین رکھے۔
اور کھلے ہاتھ کام کرنے دے تو تمام اخراجات پورے ہو سکتے ہیں