حضرت محمدؐ کے ساتھ خاتم النبین لازمی لکھنے کی قرارداد قابل تحسین ہے،علماء

  حضرت محمدؐ کے ساتھ خاتم النبین لازمی لکھنے کی قرارداد قابل تحسین ہے،علماء

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)13دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کے سرپرست علامہ زبیراحمدظہیرسربراہ آئی جے آئی الائنس کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان جمعیت علماءِ اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرڈاکٹرفریداحمدپراچہ جے یوآئی کے رہنماحافظ حسین احمدمتحدہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ مولاناعبدالرؤف ملک جے یوپی کے رہنما سردارمحمدخان لغاری ورلڈپاسبان ختم نبوت کے امیرپیرسلمان منیرنائب امیرمولانامحمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے) مسلم لیگ علماؤمشائخ ونگ کے چیئرمین پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ممبران قومی اسمبلی کی طرف سے نصاب تعلیم میں حضرت محمدؐ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنا،پڑھنااوربولنالازمی قراردینے کے حوالہ سے متفقہ قراردادپاس کرنے کابھرپورخیرمقدم کیا ہے۔

 تے ہوئے اسے انتہائی خوش آئندقراردیاہے اورکہاہے کہ اس سے جہاں اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کومزیدتحفظ ملے گاوہاں نسل نوعقیدہ ختم نبوت سے روشناس ہوگی وہاں منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کامسلم نسلے نوکوگمراہ کرنے کابھی راستہ رُکے گا۔نیزتحفظ ختم نبوت الانئس نے ممبران قومی اسمبلی سے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ وہ سودی نظام کی لعنت کے خاتمے کیلئے اسی طرح متفقہ قراردادپاس کرائیں اورسود کے خاتمے کیلئے بھرپورکرداراداکریں کیونکہ سودنے پاکستان کی معیشت کابیڑا غرق کردیا سودکے خاتمے کے بغیرپاکستان ہرگزترقی نہیں کرسکتااورپاکستان سودکی وجہ سے مزیدمقروض ہوتاجارہاہے اس سے بڑاالمیہ اورکیاہوگاکہ ہرسال قومی خزانہ سے قومی بجٹ ودفاعی بجٹ سے بھی کہیں زیادہ سودکی ادائیگی کیلئے رقم خرچ ہوتی ہے اس لیئے ملک وقوم کی ترقی کیلئے سود کاخاتمہ ناگزیرہوچکاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -