قوم حکمرانوں سے ایک ایک بحران کا بدلہ لے گی،حسن مرتضیٰ

  قوم حکمرانوں سے ایک ایک بحران کا بدلہ لے گی،حسن مرتضیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسین مرتضیٰ نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے انکشاف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کے نام پر جو تماشا کیا گیا اس کا پردہ گرنے والا ہے ہم تو پہلے ہی کہتے تھے اب تو وزیراعظم نے بھی کہہ دیا کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں ڈوریاں ہلانے والوں نے ڈوری کھینچ لیں،،قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح اس ٹولے نے ملک کو لوٹا اور بحران پر بحران لائے،قوم کمر کس لے ان کو بھاگنے نہیں دیں گے، ایک ایک بحران اور عذاب کا حساب لیا جائے گا،مرد حر آصف زرداری نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ یہ حکومت اپنے وزن سے خود گرے گی،مرد حر کی بات سچ ثابت ہوئی اور یہ سچ نیازی کی زبان سے بھی پھسل