بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،ٹیمپرڈ میٹر اتار لئے گئے

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،ٹیمپرڈ میٹر اتار لئے گئے

  

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایات کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایس ای اوکاڑہ سرکل اللہ یار خان اور ایکسئین دیپالپور شاہد ملک کی زیرِ نگرانی دیپالپور ڈویڑن کے بستی عبداللہ، بھائی پھیرو گاؤں، گلشن مدینہ کالونی، محلہ فریدیا، محلہ عیسیٰ لنگھ اور خلیل آباد کالونی کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کومبنگ آپریشن کیا گیا۔جس دوران کل 750کنکشنز چیک کئے گئے۔ دوران چیکنگ11 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔آپریشن کے دوران ایس ڈی او دیپالپور طارق بشیر بھی موجود تھے۔ایکسئین ملک شاہد کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 06میٹر ڈائریکٹ سپلائی،02میٹر ٹمپرڈ، 02میٹر سلواور01میٹراوپن کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے15,000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔

  ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ ایس ای اللہ یار خان کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بھرپور شکنجہ کس دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -