آفات پر سیاست کرنا گناہ ہے،رمضان لاڈی جٹ
لاہور(سٹی رپورٹر)اوورسیز پاکستانی چائنہ کے ترجمان محمد رمضان عرف لاڈی جٹ نے کہا ہے کہ کوروناایک آفت،اس پرسیاست گناہ کبیرہ ہے،ہم مزید کاہلی اورمجرمانہ غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔،حکومت شہریوں کے بھرپورتعاون کے بغیر کچھ نہیں کرسکتی۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے وسائل اوراپناوقت بربادکئے بغیر کرونا کی نابودی پرفوکس کرنا ہوگا۔
اپوز یشن وزیراعظم عمران خان کو اعتماد اوراطمینان سے کام کرنے دیں،وہ ہم وطنوں کی زندگی بچانے اورمعاشی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔