پی ایچ اے میں غیر ذمہ دار ملازمین کو برداشت نہیں کریں گے،طارق بسراء
لاہور(پ ر) ڈی جی پی ایچ اے لاہور طارق علی بسرا کا زون 1، 4 اور 5 کے علاقہ جات، جیل روڈ، ظفر علی روڈ، مین روڈ گلشن راوی، مین بلیووارڈ گلبرک، سینٹر پوائنٹ اور لبرٹی کا دورہ، ملازمین کی حاضری اور ایس او پیز پرعمل درآمد کی چیکنگ کی اور ہارٹیکلچر اور انجینئرنگ کے کام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے بغیر وجہ چھٹی کرنے والے ملازمین کیلئے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ باغبانوں کا ایس او پیز کے ساتھ کام کرنا قابل ستائش ہے۔سخت گرمی اور خشک موسم کے باعث باغبان پھولوں، پودوں اور گرین بیلٹس کو صبح و شام پانی دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کے باغبان صوبائی دارالحکومت کو سرسبز اور خوبصورت بنا نے میں قلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔