نئی نسل قائد اعظمؒاور علامہ اقبال ؒکے نظریات پر عمل کرے،مہنا ز رفیع

نئی نسل قائد اعظمؒاور علامہ اقبال ؒکے نظریات پر عمل کرے،مہنا ز رفیع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) نئی نسل قائداعظمؒ، علامہ اقبالؒ اور مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے افکارونظریات کا مطالعہ اوران پر عمل کرے۔ یہ وطن بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اور یہ ہمارے بزرگوں کی امانت ہے۔ ہمیں وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہارممتاز سیاسی و سماجی رہنما بیگم مہناز رفیع نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام جاری اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے 20 ویں سالانہ تعلیمی سیشن (آن لائن)کے ساتویں روز اپنے خطاب کے دوران کیا۔

اس سکول کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ ہے۔ بیگم مہناز رفیع نے کہا کہ ہندو اور مسلمان ہر لحاظ سے الگ قوم ہیں اور یہی دوقومی نظریہ ہے جس کی بنیاد پر یہ وطن حاصل کیا گیا۔ قیام پاکستان کا مقصد یہاں ایک ایسے مثالی اسلامی معاشرہ کی تشکیل تھا جہاں ہم آزادانہ طریقے سے اسلام کے سنہرے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کریں اور یہاں ہر ایک کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -