دی پنجاب سکول نے آن لائن کلاسز کاباقاعدہ آغاز کردیا

دی پنجاب سکول نے آن لائن کلاسز کاباقاعدہ آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) دی پنجاب سکول نے طلبہ و طالبات کے لیے آن لائن کلاسس کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ طلبہ گوگل کلاس روم کے ذریعے آن لائن کلاسس سے مستفید ہو سکیں گے۔ ڈائریکٹر دی پنجاب سکول کرنل (ر)محمد صابر خان نے کہا کہ اساتذہ اور انتظامیہ کی انتھک محنت کے بعد آن لائن کلاسز کا انعقاد ممکن ہو سکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا چونکہ پاکستان میں اس سے قبل سکول کی سطح پر گوگل کلاس روم کا تجربہ نہیں اس لیے ممکن ہے کہ طلبہ اور والدین کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ دی پنجاب سکول نے آپ کی شکایتوں کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شکایت سیل بنایا ہے۔

جہاں آن لائن کلاسز میں پیش آنے والی پریشانی کے متعلق آپ شکایت درج کراسکتے ہیں جس کو فی الفور حل کیا جائے گا۔