مقبوضہ کشمیر، ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی، مزید 2نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا

مقبوضہ کشمیر، ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی، مزید 2نہتے کشمیری نوجوانوں کو ...

  

سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے اپنی بربریت کیایک اور تازہ داستان رقم کرتے ہوئے 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر ڈالا۔ دنیا سے چھپانے کیلئے انتظامیہ نے وادی میں مو بائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جبکہ ضلع کے داخلی اورخارجی راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان شہید کردیے گئے ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں نام نہاد آپریشن کے زریعے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کیا۔ قابض فورس نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2کشمیری نوجوانوں کوشہید کر دیا۔ قابض بھارتی فورسزنے وادی میں مو بائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جبکہ ضلع کے داخلی اورخارجی راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارتی فوج نے سری نگر میں ہی سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مارکرشہید کردیا تھا۔

نوجوان شہید

مزید :

صفحہ اول -