کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون ضروری: جنرل قمر جاوید باجوہ

      کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون ضروری: جنرل قمر جاوید باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔ چینی ٹیم کی قیادت پی ایل اے کے چیف آف آئی سی یو میجر جنرل ڈاکٹر زہو فیہاؤ نے کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پا ک چین تعلقات، انسداد کورونا وائرس اقدامات پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے انسداد کورونا اقدامات میں چینی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے۔
ملاقات

مزید :

صفحہ اول -