صدر ٹرمپ نے ورک ویزا پر آنے والے افراد پر پابندی میں توسیع کر دی

  صدر ٹرمپ نے ورک ویزا پر آنے والے افراد پر پابندی میں توسیع کر دی

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورک ویزا پر امریکہ آنے والے افراد پر اپریل میں دو ماہ کیلئے لگائی جانے والی پانبدی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے امریکی کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے جو اقدام کیا گیا تھا اس میں وسعت ضروری ہے کیونکہ ابھی وباء پر پوری طرح قابو نہیں پایا جاسکا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس اقدام کے نتیجے میں وباء کے باعث بیروزگار ہونیوالے پانچ لاکھ 25ہزار افراد کو دوبارہ ملازمتیں فراہم ہو سکیں گی۔ حکم نامے کے مطابق ان پابندیوں کا ٹیکنالوجی کے ماہر ورکرز اور ایچ ون بی ویزا پر آنے والے افراد پر بھی اطلاق ہوگا۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں ہر سال پاکستان، چین اور بھارت سمیت مختلف ممالک کے ہزاوں ماہرین کو مخصوص ویزوں پر امریکہ بلاتی تھیں۔ حکم نامے کے تحت طلبہ کے تبادلے کے جے ون ویزہ اور بین الاقوامی اداروں میں کام کرنے والے مینجرز کے لئے ایل ویزہ پر بھی پابندی میں توسیع کردی گئی ہے۔

ورک ویزا

مزید :

صفحہ اول -