حکومتی لوگ سیاسی ادراک نہیں رکھتے، جیالے تیار رہیں، اچھا وقت آرہا ہے، زرداری نے نوید سنادی

  حکومتی لوگ سیاسی ادراک نہیں رکھتے، جیالے تیار رہیں، اچھا وقت آرہا ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور کر رہی ہے پنجاب میں جیالے متحد رہیں اچھا وقت آنے والا ہے۔ ہمیں مقدمات کا کوئی خوف نہیں ہے، پہلے بھی عدالتوں میں مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔آصف زرداری نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2008کے مالی بحران میں مزدوروں اور کسانوں کو سپورٹ کیا تھا۔ وفاقی حکومت صوبوں کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور کر رہی ہے۔ وفاق میں بیٹھے لوگ سیاسی ادراک نہیں رکھتے وہ ہر بحران کو مزید گہرا کر دیتے ہیں۔ 2سیلابوں کے باوجود ہم نے ملک میں خوراک کی کمی نہیں ہونے دی لیکن آج خوراک کی شدید قلت کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران نہ آئین، نہ کسی اصول اور نہ ہی کسی تہذیب کو مانتے ہیں۔ 18ویں ترمیم نے وفاق کو جوڑا اور این ایف سی ایوارڈ نے اس جڑ کو مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی ذاتی جرم نہیں کیا تھااس کے باوجود بلوچستان سے معافی مانگی تھی۔میں سمجھتا تھا ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں واپس لانا میری ذمہ داری ہے۔2008 کے الیکشن میں بلوچستان کی تمام قوم پرست جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔ہماری کوششوں سے 2013 کے الیکشن میں بلوچستان کی تمام جماعتیں قومی دھارے میں واپس آئیں۔ اختر مینگل سے بات کر رہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ پیپلز پارٹی آج بھی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ شرط یہ ہے کہ بلوچ نوجوان مسلح جدوجہد کو ترک کر کے سیاسی جدوجہد میں واپس آئیں۔ریاست کو بھی بلوچستان میں اب زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔اگر اکبربگٹی جیسا کوئی دوسرا واقعہ ہوگیا تو حالات کو سنبھالنا کسی کے بس میں نہی رہے گا۔ میں نے ٹڈی دل کی ایک سال پہلے وارننگ دی تھی لیکن ان کوسمجھ ہی نہیں آئی تھی۔ ٹڈی دل سے کسان اور ملک کا نقصان کئی سال تک پورا نہیں ہو سکے گا۔ ہم گندم، چینی اور کپاس کو برآمد کر رہے تھے لیکن یہ درآمد کر رہے ہیں۔موجودہ حالات میں حکومت نے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے۔
زرداری نوید

مزید :

صفحہ اول -