سینیٹ کمیٹی نے گوادر رپورٹ، فری زون کیلئے ٹیکس مراعات کی منظوری دیدی

  سینیٹ کمیٹی نے گوادر رپورٹ، فری زون کیلئے ٹیکس مراعات کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سینیٹ کی فنانس کمیٹی نے گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کے لئے فنانس بل 20-21 میں جن ٹیکس مراعات کو تجویز کیا گیاتھا ان کو معاہدے کے مطابق پایا اور اس کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ذ رائع کے مطابق سینیٹ کی فنانس کمیٹی نے گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کے لئے فنانس بل 20-21 میں جن ٹیکس مراعات کو تجویز کیا گیاتھا ان کو معاہدے کے مطابق پایا اور اس کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔فنانس کمیٹی نے بتایا کہ یہ مراعات گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کو چلانے میں بہت مفید ثابت ہوں گی جس کے نتیجے میں گوادر کے عوام کو روزگار اور علاقے کی ترقی کے معاملات میں فائدہ ہو گا۔سکریٹری میری ٹائم امور اور چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے بھی سینیٹ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی۔

مرات منظوری

مزید :

صفحہ اول -