وفاقی حکومت نے خواتین سے متعلق قومی کمیشن کے ارکان کا تقرر کر د یا

وفاقی حکومت نے خواتین سے متعلق قومی کمیشن کے ارکان کا تقرر کر د یا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے خواتین سے متعلق قومی کمیشن کے ارکان کا تقرر کر د یا۔کمیشن میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور اقلیتیوں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے ۔وزارت انسانی حقوق کی طرف سے کمیشن ارکان کی تقرری کے جاری کردہ نو ٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے شائستہ بخاری اور روہی سید، سندھ سے حبیبہ حسن اور حیا ایمان زاہد،خیبر پختونخواہ سے روبینہ ناز ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر کنول آفریدی، بلوچستان سے فاطمہ اقبال اور ریحانہ بی بی خلجی،آزادکشمیر سے صاحبزادی مدیحہ سلطانہ،گلگت بلتستان سے سوسن عزیز،اسلام آباد سے آسیہ عظیم جبکہ اقلیتی برداری سے پروفیسر ڈاکٹر کو رکن مقرر کیا گیا ہے۔

ارکان کا تقرر

مزید :

صفحہ اول -