اے آر ٹی طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی منظر عام پر آ گئی

  اے آر ٹی طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی منظر عام پر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) معروف نعت خواں جنید جمشید جس طیارے میں جاں بحق ہوئے، حادثے کی تحقیقات سامنے آگئیں۔ جہاز کے اْڑان بھرنے سے پہلے ہی اہم ترین پرزہ ٹوٹا ہوا تھا، دوسرا خراب تھا۔ پی آئی اے کے 2016 میں تباہ ہونے والے اے ٹی آر طیارے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016 میں پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے نے چترال سے اسلام آباد کے لیے اْڑان بھری تو انجن کی پاور ٹربائن کا اسٹیج ون بلیڈ یعنی (PT 1) بلیڈ ٹوٹ کراپنی جگہ سے ہٹا جس سے پاور ٹربائن شافٹ کی گردش متاثر ہوئی جب کہ او ایس جی پن بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔حقیقاتی ٹیم نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پاور ٹربائن اسٹیج ون بلیڈ اور او ایس جی پن حادثے سے پہلے پشاور سے چترال آنے کے دوران ہی ٹوٹ چکے تھے مگر پھر بھی طیارے کو اگلی پرواز کے لیے روانہ کردیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں او ایس جی پن کے دھاتی تجزیے سے پتا چلا کہ کسی مینٹینس کے دوران اسے غلط طور پر فٹ کیا گیا تھا۔طیارے کی آخری مینٹینس کینیڈا میں ہوئی تھی جہاں نہ صرف او ایس جی کی موڈی فکیشن کی گئی بلکہ پارٹ نمبر بھی تبدیل کیا گیا۔
طیارہ حادثہ

مزید :

صفحہ اول -