سندھ حکومت کورونا پر سیاست کر رہی ہے جولائی میں وبا عروج پر ہوگی، شبلی فراز

  سندھ حکومت کورونا پر سیاست کر رہی ہے جولائی میں وبا عروج پر ہوگی، شبلی فراز

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں جون کے آخر اور جولائی میں کورونا وائرس عروج پر ہوگا۔ ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ کو ڈھونڈ کر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہیں، صوبے کئی معاملات میں خود مختار ہیں۔وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت این سی او سی میں فیصلوں کو قبول کرتی ہے، جبکہ ان فیصلوں پر بعد میں سیاست شروع کر دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس کورونا وائرس کی وباء میں بھی سیاست کر رہی ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہمیشہ کنفیوژن پھیلاتے ہیں۔ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق اپوزیشن رکن اسمبلی کا الزام جھوٹا قرار دیدیا۔ شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ایک رکن اسمبلی کا الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا ایک منتخب عوامی نمائندے کی جانب سے ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے کی توقع نہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات بھی کم کیے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے بیواؤں کے عالمی دن پر بہادر کشمیری خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے شوہرحق خود ارادیت کی جدوجہد پر قربان ہوگئے اور بھارتی قابض افواج کے ظلم و جبر کا شکار ہوئے۔ منگل کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان نیم بیواؤں کے عزم واستقلال کو سلام جن کے خاوند بھارتی عقوبت خانوں میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -