سکول کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا، بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں، مراد راس

سکول کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا، بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں، مراد راس

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک سکول کھولنے کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے لکھا کہ سکول کھولنے کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ ہم ابھی صرف ایس او پیز تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکیں۔ ایس او پیز کی تیاری محض اس لئے کی جا رہی ہے تاکہ جب بھی پنجاب بھر کے سکول کھلیں تو ہماری تیاری مکمل ہو۔ تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی حکومتوں کی طرح عین موقع پر فیصلے اور تیاریاں کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔

مرادراس

مزید :

صفحہ اول -