راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور ریفرنس احتساب عدالت نمبر تین کو منتقل

  راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور ریفرنس احتساب عدالت نمبر تین کو منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف زوال اور تباہی کا شکار ہو چکی ہے، عوام آئندہ انتخابات میں بہت برا سلوک کریں گے، تمام معاملات اور اختیارات پر بیورو کریسی حاوی ہو چکی ہے،بیوروکریسی ہمیں دفاتر میں گھاس تک نہیں ڈالتی، جہانگیرترین سچے آدمی ہیں، بیوروکریسی نے سازش کے تحت عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف پھوٹ ڈالی، وزیراعظم عمران خان کے ارد گرد مفاد پرستوں اور لٹیروں کا گروہ جلد بریف کیس اٹھا کر بیرون ملک فرارہو جائیگا، وفاقی وزراء ہوا میں اڑ رہے ہیں جب زمین پر آئیں گے تو عوام کی محبت کا پتہ چل جائیگا۔منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں لوگوں کو پٹرول نہیں مل رہا، پاکستان میں پٹرول سستا ہونے کے باوجود اس کی شدید قلت ہے اوراس کے ذمہ دار غیر منتخب لوگ ہیں جن کو وزیراعظم عمران خان نے تعینات کررکھا ہے، موٹروے بنے ہوئے آٹھ ماہ ہو چکے ہیں لیکن سکھر تک پورے موٹرے پر پٹرول پمپ اور کوئی ریسٹورنٹ موجود نہیں، گندم کا 800 روپے کا تھیلا دینے کا دعوی کرنیوالے 1800 روپے میں عوام کو آٹے کا تھیلا دے رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے سامنے غلط بیانی کی جارہی ہے ان تک درست حقائق نہیں پہنچائے جارہے، حکومت کی کسی چیز پر گرفت نہیں ہے غیر منتخب افراد حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی بریف کیس اٹھا کر بیرون ملک چلے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام کا سامنا تو ہم عوامی نمائندے کرتے ہیں، کرپشن کا خاتمہ کرنے کا دعوی کرنیوالی جماعت کے حکومت میں آنے سے قبل جو کام دس ہزار روپے میں ہوتا تھا اب وہ 30ہزار روپے میں ہوتا ہے، کرپشن تین گنا بڑھ چکی ہے، پاکستان بننے سے لے کر آج تک کبھی بیورو کریسی اتنی حاوی نہیں تھی جتنی اب ہو چکی ہے، میں نے وزیراعظم عمران خان سے سیاسی لوگوں اور بیوروکریسی کے اختیارات کے درمیان توازن پیدا کرنے کی درخواست کی تھی لیکن تمام معاملات اور اختیارات پر بیورو کریسی حاوی ہو چکی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -