صمصام بخاری کی ڈاکٹر کو دھمکی دینے کی آڈیو لیک ہوگئی

صمصام بخاری کی ڈاکٹر کو دھمکی دینے کی آڈیو لیک ہوگئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے محکمہ مال کے شعبہ اشتمال اراضی کے وزیر صمصام بخاری کی ڈاکٹر کو دھمکی دینے کی آڈیو لیک ہوگئی۔آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ مبینہ طور پر صمصام بخاری ڈاکٹر کو کہہ رہے ہیں کہ 'میں تمھیں دیکھ لوں گا خود ہی اپنا بندوبست کر لو' اور یہ بھی دھمکی دی کہ 'اپنے تبادلے کی درخواست خود دے دو ورنہ وہ حال کریں گے کہ یاد کرو گے'۔اس معاملے پرصمصام بخاری کا کہنا تھا کہ آڈیو کال میں بہت زیادہ فیبریکیشن ہے اور وہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کو درخواست دیں گے کہ وہ اس معاملے کو دیکھے۔ان کا کہنا تھا کہ وفات پانے والا مریض اْن کا دوست تھاجس کے ورثاء کو کہا گیا کہ (ن) لیگ کا ایم پی اے فون کرے گا تو لاش ملے گی۔

صمصام بخاری

مزید :

صفحہ اول -