حکومت سپارکو کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مکمل تعاون کریگی،عارف علوی

  حکومت سپارکو کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مکمل تعاون کریگی،عارف علوی

  

اسلام آباد(آئی این پی)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سپارکو کے استعداد کار میں اضافے کیلئے حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ منگل کو صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سپارکو کے ذیلی ادارے سپیس ایپلی کیشن اینڈ ریسرچ سنٹر (سپارک) کا دورہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔صدرڈاکٹرعارف علوی کو سپارکو کی سرگرمیوں اورخلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مقامی صلاحیتوں کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔صدر مملکت نے سپارکو کیانجینئروں اور سائنس دانوں کی خدمات کو سراہا اور ادارے کے استعداد کار میں اضافے کے لئے حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

صدر دورہ

مزید :

صفحہ آخر -