چیئر مین سینیٹ سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مزید مربوط بنانے پر اتفاق

چیئر مین سینیٹ سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مزید مربوط بنانے ...

  

اسلام آباد(آن لائن) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر دنیا کو سخت چیلنج کا سامنا ہے،اٹلی میں کرونا کی وباء سے ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس ہوا،پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کااظہار سے اٹلی کے سفیر اندریز فراریز سے ملاقات میں کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ کا اس موقع پر کہناتھا کہ اٹلی میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیلئے میں اٹلی کے سفارتخانے آنا چاہتا تھا۔پاکستان اس وباء پر قابو پانے کیلئے اٹلی کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا خواہش مند ہے۔دونوں ملکوں میں کرونا کی وجہ سے درپیش مشکلات پر قابوپانے کیلئے باہمی تعاون کا فروغ ضروری ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین معاشی تعاون بڑھانے کیلئے پارلیمانی سفارتکاری سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ایوان بالاء میں پاکستان اٹلی دوستی گروپ کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعاون کو بڑھانے کیلئے وفود کا تبادلہ ضروری ہے۔دعوت دیتا ہوں کہ حالات بہتر ہونے پر اطالوی ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری افراد پاکستان کا دورہ کریں۔ گوادر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اطالوی سرمایہ کار گوادر کا دورہ کر کے سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ایوان بالاء تجارتی شعبوں سے تعاون بہتر بنانے کیلئے بھی اطالوی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن معاونت کرے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے تجویز دی کہ دونوں ملکوں کے ایوانِ صنعت و تجارت، تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے موقع کا جائزہ لیں۔ اطالوی سفیرکا چیرمین سینٹ سے گفتگو میں کہناتھاکہ پاکستان سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں معاشی اور سیاسی روابط کو بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔ کرونا جیسی وباؤں سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے۔

چیئر مین سینی

مزید :

صفحہ آخر -