امریکی سفارتخانے کے اہلکار نے کورونا کو شکست دیدی

  امریکی سفارتخانے کے اہلکار نے کورونا کو شکست دیدی

  

اسلام آباد (این این آئی)امریکی سفارتخانے کے اہلکار نے کورونا کو شکست دیدی،2 جون کو کورونا کی تشخیص کے بعد کوارینٹائن ہونے والا سینئر امریکی سفارت کار صحت مند ہو گیا۔امریکی سفارتخانے کے اہلکار نے کورونا کو شکست دیدی، ذرائع کے مطابق سینئر امریکی سفارتکار میں اس ماہ کے اوائل میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور 2 جون کو سینئر امریکی سفارتکار میں کوویڈ 19 کی تشخیص کی گئی تھی امریکی ناظم الامور کی جانب سے امریکی سفارت خانے میں کام کرنے والے عملے کو سینئر سفارتکار کے کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق بذریعہ ای میل اطلاع دی گئی تھی پرائیویسی کے باعث سفارت خانے کے سینئر امریکی سفارتی اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیاتھا

کورونا

مزید :

صفحہ آخر -