شمالی وزیرستان میں انٹرنیٹ کی فراہمی، آن لائن کلاسز شروع

    شمالی وزیرستان میں انٹرنیٹ کی فراہمی، آن لائن کلاسز شروع

  

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا میں ضم شدہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں طلبہ کیلئیانٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا، حکومت نے ضلع شمالی وزیرستان میں طلبہ کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی۔ابتدائی طور پر پوسٹ گریجویٹ کالج میرانشاہ اور ہائی اسکول سمندرکوٹ میں انٹرنیٹ مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں سہولت میسر آنے کے بعد طلبہ نے آن لائن کلاسز لینا شروع کر دی ہیں۔قبائلی اضلاع اور دور دراز کے سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کے لیے مقامی افراد کی جانب سے مسلسل آواز اٹھائی جارہی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے سابق فاٹا کے عوام کوقومی دھارے میں شامل کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے باجوڑ کی تحصیل خاورمیں تھری جی سروس لانچ کرنے پر صوبائی حکومت کے اقدام کو سراہا تھا۔

شمالی وزیرستان

مزید :

صفحہ آخر -