حافظ آباد: دو کاروں کے ٹکرانے سے باپ بیٹا سمیت 3افراد جاں بحق 

    حافظ آباد: دو کاروں کے ٹکرانے سے باپ بیٹا سمیت 3افراد جاں بحق 

  

حافظ آباد، سکھیکی(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی) حافظ آباد کے نواحی گاؤں اطلے مروان کے قریب موٹروے پر دوکاریں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں باپ بیٹا سمیت3 افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایک کار اسلام آباد سے لاہور جارہی تھی کہ جب وہ اطلے مروان (سکھیکی) کے قریب پہنچی تو وہ مخالف سمت سے آنے والی کار سے تیز رفتاری کے باعث ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں محمد اشرف ولد محمد صدیق،اور اسکا جواں سال بیٹا حمزہ ولد محمد اشرف اور عرفان  جاں بحق جبکہ دیگر تین افراد عاطف، ثناء اللہ، محمد امان شدید ذخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔

 جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -