بچی کے اغوا میں معاونت کا کیس، سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منسوخ

  بچی کے اغوا میں معاونت کا کیس، سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منسوخ

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ہائیکورٹ نے بچی کے اغواء میں معاونت کے کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت کی توثیق کی توثیق کے حوالے سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ ہائیکورٹ نے سرفراز بگٹی کی ضمانت کی توثیق کی درخواست پر فیصلہ گذشتہ سماعت پر محفوظ کیا تھا۔اس سے قبل سیشن کورٹ نے کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ سرفراز بگٹی نے بچی کے غواء میں معاونت کے کیس میں ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ سرفراز بگٹی پر کوئٹہ سے ایک بچی ماریہ کے اغواء میں معاونت کا الزام ہے۔فیصلہ کے وقت درخواست گزار سرفراز بگٹی اور کیس میں مدعی دونوں میں سے کوئی عدالت میں موجود نہیں تھا جبکہ گزشتہ 6 ماہ سے یہ مقدمہ کوئٹہ کی سیشن کورٹ اور پھر بلوچستان ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

سینیٹر سرفراز بگٹی

مزید :

صفحہ آخر -