ڈیرہ،کرکٹ میچ کا تنازعہ،فائرنگ سے نوجوان زخمی

ڈیرہ،کرکٹ میچ کا تنازعہ،فائرنگ سے نوجوان زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کرکٹ میچ پر تنازعہ، بستی زیبا بورنگ چوک کے قریب فائرنگ ایک نوجوان زخمی، گردن اور پشت پر گولیاں لگنے سے زخمی ہونیوالا نوجوان ساری رات جائے وقوعہ پر تڑپتا رہا، علی الصبح راہگیروں نے ہسپتال پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق بستی درکھانوالی کے رہائشی 21سالہ محمد احمدنے زخمی حالت میں کینٹ پولیس کو اپنے دیئے گئے بیان میں بتایا کہ اسلامیہ سکول کرکٹ گراؤنڈمیں چند روز قبل کرکٹ میچ کے دوران معمولی بات پرتنازعہ ہوا تھاجس کے بعد گزشتہ رات شہنشاہ نامی نوجوان نے رات دس بجے اسے بستی زیبا بورنگ چوک بلایا جب میں وہاں پہنچا تو شہنشاہ نامی نوجوان نے مجھ پر فائرنگ کر دی جس سے میں گردن اور پشت پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو کر وہیں گر گیا۔محمد احمد نے بتایا کہ وہ ساری رات زخمی حالت میں وہیں پڑا رہا صبح کسی راہگیر نے اس کو دیکھا اوربیہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایاجہاں طبی امداد کے بعد اب وہ اپنا بیان ریکارڈ کرا رہا ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والا نوجوان شہنشاہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔کینٹ پولیس نے زخمی نوجوان کے بیان پر اس واقعہ کا مقدمہ شہنشاہ نامی نوجوان کیخلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -