عوام کو کورونا سے آگاہی کیلئے علماء اپناکردار ادا کریں،چودھری سرور

عوام کو کورونا سے آگاہی کیلئے علماء اپناکردار ادا کریں،چودھری سرور

  

عوام کو کورونا سے آگاہی کیلئے علماء اپناکردار ادا کریں،چودھری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کوروناسے بچاؤ کیلئے ماسک سمیت دیگر حفاظتی اقدامات نہ کر نا اپنی جان سے دشمنی ہے عوام کو کورونا سے آگاہی کے لیے علما اکرا م اپناکردار ادا کریں۔کورونا وائرس گلی محلوں میں پھیل چکا،ایس او پیز پر عمل سے ہی بچا جاسکتا ہے۔کوئی شک نہیں احتیاطی تدابیرپر عمل نہ کرنیوالے کورونا کو خود ویلکم کررہے ہیں۔کورونا کا شکار ہونا ہے یا اس سے بچنا ہے فیصلہ ہر فرد کے ہاتھ میں ہے۔ جو ایس او پیز پر عمل کر یں گے وہ انشاء اللہ خود کو کورونا سے بچانے میں کامیاب ہوں گے۔ گور نر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف کے ایم پی اے احمد خان بھچرسمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کورونا کا چیلنج صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کیلئے بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے، جو لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے وہ خود بھی کورونا کو دعوت دے رہے ہیں اور ایسے غیر سنجیدہ لوگ دوسرے لوگوں کیلئے بھی خطر ہ بن رہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ ہم نے ملک کو کورونا سے بچانا ہے اس لیے حکومتی ایس اوپیز پر عمل کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی حکومتی ادارے ایس اوپیز پرعملددرآمد یقینی بنانے کیلئے کوتاہی کا مظاہر ہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن بھی لیں گے۔

علماء کردار

مزید :

صفحہ آخر -