چیف ایگزیکٹیوپسکو صارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کیلئے آج کھلی کچہری لگائینگے

چیف ایگزیکٹیوپسکو صارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کیلئے آج کھلی کچہری ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب صارفین بجلی کی شکایات کے فوری حل کے لئے چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان کل بروز بدھ 24 جون کو صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کرائسز منیجمنٹ سیل واپڈا ہاس پشاور میں ای کچہری منعقدکریں گے،جس کے تحت چیف ایگزیکٹیوپسکو صارفین کی شکایات آن لائن سنیں گے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو فوری احکامات جاری کریں گے،اس موقع پر پسکومنیجمنٹ کے دیگراعلی حکام بھی موجودہوں گے، صارفین مندرجہ ذیل ٹیلی فون نمبروں پر اپنی شکایات چیف ایگزیکٹیوپسکو کو درج کرواسکتے ہیں، 091-9212028,9213019,9212010,9212179,9212037 جبکہ ٹال فری نمبر0800-29999 پرکرسکتے ہیں،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -